مکہ مکرمہ میں طبی ماہرین نے مصری خاتون حاجی کی بینائی بحال کر دی۔
العربیہ کے مطابق سعودی صحت کے حکام نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے آئی ہیلتھ سنٹر میں طبی ٹیم نے مصری خاتون حاجی کی بینائی بحال کر دی جنہیں اچانک موتیابند کا سامنا کرنا پڑا۔
مکہ ہیلتھ کلسٹر نے بتایا کہ معائنے کے ایک سلسلے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مریضہ کو موتیابند کے ساتھ ریٹنا کے الگ ہو جانے کا مسئلہ تھا، یہ آنکھ کی ایک ہنگامی حالت ہوتی ہے
جس کا فوری علاج نہ کرنے کی صورت میں بینائی ہمیشہ کے لیے ختم ہو سکتی ہے۔
ایک دن کی سرجری کے بعد مریضہ کی حالت بہتر ہونے پر اسے ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا اور وہ بحفاظت اور آرام سے مناسکِ حج جاری رکھنے کے قابل ہو گئیں۔
ہیلتھ کلسٹر نے کہا کہ ان کی اب قریبی طبی نگرانی ہو رہی ہے تاکہ ریٹنا کی حالت اور نظر میں بتدریج بہتری کو یقینی بنایا جاسکے
۔ سعودی عرب ہر سال حج کے دوران 24 گھنٹے اور روزانہ کام کرنے کے لیے تقریباً 50,000 طبی اور تکنیکی ماہرین تعینات کرتا ہے تاکہ عازمینِ حج کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
گزشتہ سال وزارتِ صحت نے کہا کہ 142,000 سے زائد عازمین نے صحت کے مراکز اور ہسپتالوں کی فراہم کردہ مختلف طبی خدمات سے استفادہ کیا۔
ان میں سے 4,082 کو ہسپتالوں اور طبی مراکز میں داخل کیا گیا جن میں سے 24 اوپن ہارٹ سرجری، 249 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن (ایک پتلا پائپ دل میں داخل کرنا) اور 1,006 ڈائیلاسز سیشنز کیے گئے

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط