
متحدہ عرب امارات میں نیا میڈیا ریگولیشن سسٹم متعارف کرادیا گیا۔
اماراتی میڈیا کونسل کے مطابق میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر 20 لاکھ درہم تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔
کونسل کا کہنا ہے کہ میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر 7 کروڑ 64 لاکھ سے 15 کروڑ 28 لاکھ پاکستانی روپے جرمانہ ہوگا۔
امارات میں 40 سال میں پہلی بار میڈیا قوانین میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہے، میڈیا مواد کیلئے20 نئے معیار مقرر کیے گئے ہیںَ
اماراتی میڈیا کونسل نے کہا کہ نیا پلیٹ فارم عوامی نگرانی کے لیےجلد متعارف ہوگا، مقامی مواد کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی پیکیجز شامل ہونگے۔
اماراتی میڈیا کونسل کا کہنا ہے کہ میڈیا کونسل نے دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانے دگنا کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
دوسری جانب میڈیا ادارے قائم کرنے کے لیے مخصوص شرائط وضع کی گئی ہیں، لائسنس منسوخی اور دیگر سخت سزائیں بھی قوانین میں شامل ہے۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا