وزیراعظم محمد شہبازشریف نےپاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے
کہ آذربائیجان کے ساتھ تجارت ، دفاع ، تعلیم ، صحت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔
آذربائیجان پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا
انہوں نے کہاکہ صدر الہام علیوف کی قیادت میں آذربائیجان مکمل طور پر بدل چکا ہے اور اس نے شاندار ترقی کی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ دورے کے دوران ہم نے تجارت ، سرمایہ کاری ، کاروباری شعبہ میں اشتراک کار کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا
۔ انہوں نے بتایا کہ صدر الہام علیوف نے پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کرتےہوئے کہا کہ ہم مشترکہ مفادات کے لئے یہ سرمایہ کاری کرنے پر تیار ہیں ۔
وزیراعظم نے کہاکہ ہم تجارت ، دفاع ، تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دیں گے ۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط