
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے آذربائیجان کے دورے کے دوران آذری وزیر دفاع کرنل جنرل حسین ذاکر اصغر اوغلو سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے کےلیے پاکستان کے عزم پر بھی زور دیا۔

More Stories
لبنان میں ہیلتھ سینٹر پر اسرائیلی حملہ، 12 طبی کارکنان جاں بحق
موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع، فیس کتنی ہے
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی