
برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے کینیڈا کو آزاد اور اسکی مخصوص شناخت کے الفاظ استعمال کرکے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیدیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کینیڈا کو امریکا کی اکاون ویں ریاست بنانا چاہتے ہیں۔
بادشاہ چارلس نے کینیڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ کینیڈا کی مخصوص شناخت ہے اور جیسا کہ قومی ترانہ یاد دلاتا ہے کہ دا ٹرو نارتھ یقیناً مضبوط اور آزاد ہے۔
اپنی تقریر میں بادشاہ چارلس نے سفارتی انداز اپناتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام تو نہیں لیا مگر کینیڈا کے عوام، انکی خودمختاری اور آزادی کے تحفظ پر زور دیا۔
بادشاہ چارلس نے اپنے خطاب میں ٹیرف کے بجائے آزادانہ تجارت کی خوبیاں بیان کیں۔
More Stories
روس کے جہاز تباہ کرنے پر یوکرین کو جوابی حملے کا خدشہ
گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو کیس رپورٹ
ن لیگ نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، چین کیساتھ مل کر جے ایف 17 دیا: نواز شریف