
وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان مکئی کی برآمدات کے لیے عالمی منڈیوں سے رابطے میں ہے، مکئی کی برآمدات بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا چکے ہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویرحسین نے کہا ہے کہ خوراک کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت زرعی معیشت کے فروغ کے لیے پالیسی اصلاحات پر کام کر رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ معیاری بیج، جدید مشینری اور سستی کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے حکومتی عزم برقرار ہے، زرعی برآمدات بڑھا کر کسانوں کی آمدن میں اضافہ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویرحسین نے یہ بھی کہا کہ کسان اتحاد سے مشاورت کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا، حکومت کا مقصد پائیدار خوراک کا نظام اور کسانوں کی خوش حالی ہے۔

More Stories
لبنان میں ہیلتھ سینٹر پر اسرائیلی حملہ، 12 طبی کارکنان جاں بحق
موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع، فیس کتنی ہے
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی