
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ توقع ہے پاکستان اور بھارت حالیہ کشیدگی کا پر امن حل تلاش کرلیں گے۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکشن جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان نے قرض پروگرام کے تمام معاشی اہداف حاصل کیے، پاکستان کی معاشی کارکردگی ایسی تھی کہ قسط جاری کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قرض کی قسط جاری کرنے کا فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ نے باہمی رضا مندی سے میرٹ پر کیا، قرض پروگرام پاکستان میں صرف زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے ہے، بجٹ سپورٹ کے لیے نہیں، پروگرام کی شرط ہےکہ حکومت پاکستان اسٹیٹ بینک سے قرض نہیں لے سکتی۔
جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ توقع ہے پاکستان اور بھارت حالیہ کشیدگی کا پر امن حل تلاش کرلیں گے، پاکستان اور بھارت کی حالیہ جنگ میں انسانی جانوں کے ضیاع کا دکھ ہے۔

More Stories
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی
سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
امریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کی قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کر دی