
جنوبی افریقا میں سونے کی کان بیٹھنے سے 289 مزدور پھنس گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ میں جوہانسبرگ کے قریب ایک سونے کی کان بیٹھنے سے 289 افراد پھنس گئے جنہیں نکالنے کی کوششیں کی جاری ہیں۔
مقامی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس کلوف 7 شافٹ میں ایک واقعہ ہوا ہے اور ہم محفوظ طریقہ کار کو اپنانے میں مصروف ہیں تاکہ مزدوروں کو بحفاظت نکالا جاسکے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تمام کارکن زندہ ہیں اور کمپنی انہیں خوراک فراہم کرنے کے عمل میں مصروف ہے۔

More Stories
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی
سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
امریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کی قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کر دی