
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی، سیریز کے دوران سول آرمڈ فورسز بھی تعینات رہیں گی۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے ٹی 20 سیریز کیلئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد تین میچز پر مشتمل سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔

More Stories
لبنان میں ہیلتھ سینٹر پر اسرائیلی حملہ، 12 طبی کارکنان جاں بحق
موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع، فیس کتنی ہے
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی