اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت میں زمین کی خورد برد کے معاملے میں نیب تحقیقات کے خلاف سماعت کے لیے بننے والا نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔
اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں زمین کی خورد برد کے معاملے میں نیب تحقیقات کے خلاف کیس میں سماعت کے لیے بننے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا نیا ڈویژن بینچ بھی ٹوٹ گیا ۔
بینچ میں شامل جسٹس انعام امین منہاس ماضی میں پٹیشنر کے وکیل رہ چکے ہیں، جس پر انہوں نے کیس سننے سے معذرت کرلی ہے۔
یاد رہے کہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کرنا تھی ۔ تازہ صورت حال کے پیش نظر 2 رکنی بینچ نے کیس میں نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوادی ہے۔
اس سے قبل کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ دو بار تبدیل ہوا تھا۔ پہلی بار 28 اپریل کو جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا بینچ تبدیل کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد مئی کے دوسرے ہفتے جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی جگہ جسٹس ثمن رفعت کو بینچ میں شامل کیا گیا تھا ۔
گزشتہ ہفتے قائم مقام چیف جسٹس نے ججز ڈیوٹی روسٹر سے جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بینچ ہی ختم کردیا تھا۔
واضح رہے کہ نیب نے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں زمین کی خورد برد سے متعلق ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر رکھا ہے۔
More Stories
روس کے جہاز تباہ کرنے پر یوکرین کو جوابی حملے کا خدشہ
گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو کیس رپورٹ
ن لیگ نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، چین کیساتھ مل کر جے ایف 17 دیا: نواز شریف