
برطانیہ نے خضدار میں بچوں کی بس پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں نے کہا کہ برطانیہ خضدار میں بچوں کی وین پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کرتا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ نے نے کہا کہ بچوں کی شہادت اور بچوں کو نشانہ بنائے جانے پردلی طور پرغمگین اورافسردہ ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں اور اس سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں اور ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں سکول بس پر حملے کے نتیجے میں 3 معصوم بچے اور دو جوان شہید اور 53 افراد زخمی ہوئے، جن میں 39 بچے شامل ہیں اور 8 کی حالت نازک ہے

More Stories
لبنان میں ہیلتھ سینٹر پر اسرائیلی حملہ، 12 طبی کارکنان جاں بحق
موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع، فیس کتنی ہے
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی