
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کی شاندار قیادت، غیر متزلزل عزم، ممتاز خدمات کو سراہا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ’معرکۂ حق‘ و آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران آرمی چیف کی خدمات کو سراہا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے

More Stories
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی
سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
امریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کی قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کر دی