
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران امریکا جوہری مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امکان ہے امریکا سے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
انھوں نے کہا کہ ابھی ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ آگے کیا ہوگا۔ ایران کے یورینئم افزودگی کے حق کا انکار کرنا بڑی غلطی ہے، امریکا کو احمقانہ بیانات دینے سے باز رہنا چاہیے۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے کہا تھا کہ ایران کو ایک فیصد یورینئم افزودگی کی بھی اجازت نہیں دیں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران امریکا جوہری مذاکرات کے 12 اپریل سے اب تک چار ادوار ہوچکے ہیں۔
More Stories
روس کے جہاز تباہ کرنے پر یوکرین کو جوابی حملے کا خدشہ
گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو کیس رپورٹ
ن لیگ نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، چین کیساتھ مل کر جے ایف 17 دیا: نواز شریف