بجلی کی سرکاری پیداواری کمپنیوں کے پاور پلانٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ مکمل

بجلی کی سرکاری پیداواری کمپنیوں کے پاور پلانٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا،مجموعی طور پر2362میگاواٹ کے تین پاور پلانٹس نیلامی کیلئے پیش کیےگئے۔

880میگاواٹ کےجامشورو پاورپلانٹ کیلئے ایک خریدار کمپنی سامنے آگئی،صدیق اینڈسنزکمپنی نے جامشورو تھرمل پاور پلانٹ کی خریداری کیلئےبولی لگائی،حکومت نےجامشورو پاور پلانٹ کی ریزرو پرائس9 ارب 97 کروڑ روپے مقررکی،جنکوٹو کے6پاورپلانٹس کی نیلامی کا عمل مؤخر کردیا گیا۔


نیلامی کا عمل30مئی کو دوبارہ شروع کیا جائےگا،جنکو تھری کیلئےکوئی بھی بولی دہندہ نہ آیا،جنکو تھری میں مظفرگڑھ اورفیصل آباد پاوراسٹیشن شامل ہے،دونوں پاورپلانٹس کی پیدواری صلاحیت1482میگاواٹ ہے۔

واضح رہےکہ پہلےمرحلے میں 7 مختلف پرانے تھرمل پاور پلانٹس فروخت کیے جاچکے ہیں، فروخت کیے گئے پلانٹس کی بولی تقریباً 9 ارب سے زائد رہی تھی۔

About The Author