
پاکستان ریلویز نے دارالحکومت اسلام آباد کے 2 ریلوے اسٹیشنز کو عوام دوست اور جدید بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے یہاں نجی ملکیت میں جدید طرز کے ریسٹورنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گولڑہ اور مارگلہ ریلوے اسٹیشن کی تجدید کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے، اسلام آباد کے تاریخی گولڑہ اور جدید مارگلہ اسٹیشنز پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائیں گے۔
وزیر ریلوے کے مطابق ریسٹورنٹس کی مینیجمنٹ کے لیے آؤٹ سورسنگ کی جائے گی، تاکہ عوام جب چاہیں وہاں آکر لطف اندوز ہو سکیں، دونوں ریلوے اسٹیشنز پر جدید طرز کے الیکٹرک پولز نصب کیے جائیں گے۔
ریلوے اسٹیشنز کوعوام دوست اور جدید بنانے کے لیے اقدامات جاری کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دونوں اسٹیشنز پر شام کے پر فضا ماحول میں عوامی سہولت کے پیش نظر صاف ستھری اور آرام دہ بینچیں بھی مہیا کی جائیں گی۔

More Stories
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی
سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
امریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کی قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کر دی