
تہران: ایرانی صدرمسعودپزشکیان کا کہناہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک وقت میں امن کی بات کرتےہیں اوردھمکیاں بھی دیتےہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدرمسعودپزشکیان نے کہا کہ امریکاکے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھیں گے لیکن دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں، جنگ نہیں چاہتے لیکن جائز حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک وقت میں امن کی بات کرتےہیں اوردھمکیاں بھی دیتےہیں، ہمیں کس بات پر یقین کرنا چاہیے۔
پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کےغنڈہ گردی کےسامنے نہ جھکنے کہ وجہ سے وہ اسے خطےمیں عدم استحکام کی وجہ قرار دیتےہیں۔

More Stories
لبنان میں ہیلتھ سینٹر پر اسرائیلی حملہ، 12 طبی کارکنان جاں بحق
موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع، فیس کتنی ہے
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی