
چین کے جے 10 سی ملٹی رول لڑاکا طیارے کے ہاتھوں فرانسیسی رافیل طیارہ گرائے جانے سے بھارت کا آپریشن سندور ایک تباہی میں بدل گیا۔
جرمنی کے اخبار میں شائع آرٹیکل کے مطابق پاکستان پر بھارتی حملے میں رافیل طیاروں کی تباہی مغرب کے لیے ایک سبق ہے، بھارتی پائلٹس کو پاکستانی پائلٹوں کی طرف سے شدید مزاحمت ملی۔
خبار کے مضمون میں لکھا گیا ہے کہ تکنیکی برتری کے گھمنڈ میں مبتلا بھارت پاکستان کی فضائی دفاعی صلاحیتوں اور جے 10 سی اور پی ایل میزائل کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے میں بری طرح ناکام رہا، رافیل کا گرنا یورپ کے لیے بھی وارننگ ہے۔
دوسری جانب امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ چین کا جے 10 سی لڑاکا طیارہ امریکا کے ایف سولہ طیاروں کی برآمدات کو تباہ کر سکتا ہے۔
چین کی کوشش ہے کہ وہ جے 10 کو ایف سولہ کا حقیقی حریف بنائے، اگر چینی کمپنیاں امریکی ایف 16 کی فروخت میں خلل ڈالنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو یہ امریکا کے دفاعی شعبے کے لیے بہت بڑا دھچکا ہو گا۔

More Stories
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی
سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
امریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کی قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کر دی