
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے بھارت خطے، خاص طور پر پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔
غیر ملکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا پاک بھارت تناؤ کو سمجھنے کے لیے اس کا پس منظر جاننا بہت ضروری ہے، بھارت خطے، خاص طور پر پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے، بھارت پاکستان میں جاری دہشت گردی کا اصل سرپرست ہے، چاہے وہ خوارج ہوں یا بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا بھارت حقیقت چھپانے کے لیے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ رہا ہے، پہلگام واقعے کے چند منٹ بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان کو الزام لگانا شروع کر دیا۔
ان کا کہنا تھا ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے دو دن بعد تسلیم کیا کہ تفتیش ابھی جاری ہے، بغیر تفتیش اور شواہد کے الزامات لگانا کہاں کی دانشمندی ہے؟
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا پاکستان نےکہا ثبوت ہے تو غیرجانبدار ادارے کو دیں، ہم تعاون کے لیے تیار ہیں، بھارت نے اس منطقی پیشکش کو رد کر دیا، بھارت نے یکطرفہ کارروائی میں ہماری مساجد پر میزائل داغے، بھارت نے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو شہید کیا۔
بھارت پاکستان میں جاری دہشت گردی کا اصل سرپرست ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
چاہے وہ خوارج ہوں یا بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ ،ڈی جی آئی ایس پی آر
افواجِ پاکستان کوملکی خودمختاری اورسرحدوں کےتحفظ کی مقدس ذمہ داری دی گئی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
ہم نے یہ ذمہ داری پوری کی، اور ہر قیمت پر کریں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان نے بالغ نظری سے کام لیتے ہوئے فوری،سخت اور مؤثر جواب دیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستانی جواب سےدشمن کوحقیقت کا سامنا کرنا پڑا،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
چھ اور 7 مئی کی رات کو بھارت نے حملہ کیا، میزائل فائر کیے،ڈی جی آئی ایس پی آر
جس کے بعد ہماری فضائیہ نے ان کے 5 طیارے مار گرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر
قوم اور افواجِ پاکستان ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہو گئیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
دشمن نے ہمیں ڈرانے کے لیے 9 اور 10 مئی کی شب مزید میزائل داغے، ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارت بھول گیا کہ پاکستان کی قوم اور افواج نہ کبھی جھکتی ہیں،نہ جھکائی جاسکتی ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
10 مئی کی صبح ہم نے جواب دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
ہم نے ذمہ داری اور احتیاط سے صرف ان کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، ڈی جی آئی ایس پی آر
ہم نے ایک بھی شہری ہدف کو نقصان نہیں پہنچایا ،ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ ایک مناسب، منصفانہ اور متوازن جواب تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
بھارتی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے خود آ کر جنگ بندی کی درخواست کی،ڈی جی آئی ایس پی آر
ہم امن اور استحکام کے خواہاں ہیں، تو ہم نے کہا کہ کیوں نہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر
ہماری سفارتی کورنے فہم و فراست سےغیرمعمولی انداز میں عالمی برادری کو انگیج کیا،ڈی جی
ہم پُرتشدد نہیں،ایک سنجیدہ قوم ہیں،ہماری پہلی ترجیح امن ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
امریکاجیسی بڑی اورسمجھدارطاقتیں بہترسمجھتی ہیں پاکستانی عوام کا جذبہ کیا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
More Stories
روس کے جہاز تباہ کرنے پر یوکرین کو جوابی حملے کا خدشہ
گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو کیس رپورٹ
ن لیگ نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، چین کیساتھ مل کر جے ایف 17 دیا: نواز شریف