کوہستان کرپشن اسکینڈل کے معاملے پر نیب نے ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کے لیے احتساب عدالت میں 6 درخواستیں دائر کر دیں۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت بتایا ہے کہ نیب خیبر پختونخوا کوہستان اسکینڈل کی انکوائری کر رہا ہے
نیب پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ اسکینڈل میں ملوث ملزمان کے منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثے سامنے آرہے ہیں۔
ڈی جی نیب کے پی نے ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے اور نیب قانون کے مطابق عدالت سے نیب کے احکامات کی توثیق ضروری ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں قومی خزانے کو 40 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے


More Stories
لبنان میں ہیلتھ سینٹر پر اسرائیلی حملہ، 12 طبی کارکنان جاں بحق
موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع، فیس کتنی ہے
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی