سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ نے پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف سے لاہور میں ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عوام کے نمائندوں نے عوام کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے
انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سےسرزمین وطن کا دفاع کیا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس فتح پر ہم اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پاکستانی میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔


More Stories
لبنان میں ہیلتھ سینٹر پر اسرائیلی حملہ، 12 طبی کارکنان جاں بحق
موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع، فیس کتنی ہے
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی