لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کے دعوے کی سماعت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہوئے۔
بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا اس وقت آپ کے سامنے ہرجانے کے دعوے کی کاپی موجود ہے؟ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ جی نہیں، اس وقت میرے پاس ہرجانے کے کیس کی کاپی موجود نہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ تھوڑی مہلت دیں، میرے وکلاء واٹس ایپ سے دعوے کی کاپی بھجوا رہے ہیں۔ شہباز شریف کی استدعا پر عدالتی کارروائی میں وقفہ کردیا گیا۔
یاد رہے کہ شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔


More Stories
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی
سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
امریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کی قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کر دی