اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

یو کے پاکستان سیریس کرائم اینڈ لا انفورسمنٹ پروگرام (اپسکیل) کے حکام اور وزارت داخلہ کے اعلی افسران کی اجلاس میں شرکت

غیر قانونی امیگریشن، آن لائن چائلڈ ہراسانی، میوچوئل لیگل اسسٹنس و ایکسٹراڈیشن، کریمنل ریکارڈ کے تبادلے، غیر قانونی فنڈنگ اور انسداد منشیات کے لئے اٹھائے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

وزیرداخلہ محسن نقوی کی غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کرکے مربوط اقدامات اٹھانے کی ہدایت

آن لائن چائلڈ ہراسانی کے واقعات پر فوری اور سخت ایکشن ہونا چاہیئے۔ محسن نقوی

بچوں کی آن لائن ہراسانی کے تدارک کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے، محسن نقوی

سیریس اور آرگنائزڈ کرائمز کی روک تھام کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ محسن نقوی

غیر قانونی امیگریشن پر قابو پانا ترجیح ہے۔ محسن نقوی

غیر قانونی مائیگریشن کی روک تھام کیلئے ڈی پورٹ افراد کو 5 سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے، محسن نقوی

غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ برطانوی معاونت
کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ محسن نقوی

دونوں ممالک کے درمیان میوچوئل لیگل اسسٹنس کے شعبے میں نئے رولز سے بہتری آئی ہے، محسن نقوی

اپسکیل پروگرام میں شامل تمام شعبے نہایت اہم ہیں، محسن نقوی

مذکورہ پروگرام کے تحت اینٹی نارکوٹکس فورس کی استعداد کار میں بہتری آئی ہے، محسن نقوی

اس پروگرام کو طویل المدتی بنیادوں پر فعال رکھنا انتہائی ضروری ہے، محسن نقوی

اجلاس میں سیکس آفنڈرز کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز پر غور

اپسکیل پروگرام پر پیش رفت کا ہر ماہ باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا

اپسکیل پروگرام کے تحت ڈیلیوری یونٹ باقاعدہ فنکشنل ہے۔ بریفنگ

پاکستان کا پہلا سیکس آفنڈر رجسٹر قائم ہو چکا ہے،بریفنگ

اجلاس میں اپسکیل سے نیل فاؤلر، کین ڈینز، حبیب گل، فضا وحید، حبیب گل اور دیگر نے شرکت کی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے۔ وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹریز سمیت اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

About The Author