
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں بھارت کی اجارہ داری مضبوط ہونے لگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی میں چیئرمین جے شاہ کے منتخب ہونے کے بعد بھارتی لابی متحرک ہے اور چیف ایگزیکٹیو (سی ای او) کیلئے ایک اور بھارتی سنجوگ گپتا عہدے کیلئے مضبوط دعویدار بن گئے۔
اس سے قبل آئی سی سی کے اہم عہدوں پر بھارتی قابض ہیں، جن میں چیئرمین کی اہم ترین پوسٹ پر بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ، کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین سارو گنگولی ہیں، اس کے علاوہ دیگر اہم عہدے بھی بھارتیوں کے پاس ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی چیئرمین شپ کے بعد بھارت کا ایک اور اہم کمیٹی پر قبضہ برقرار
موجودہ چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس پوزیشن سے مستعفی ہوچکے ہیں، وہ جولائی میں شیڈول آئی سی سی کے سالانہ عام اجلاس تک نوٹس پیریڈ پر ہیں۔
مزید پڑھیں: افغانستان کی خواتین کرکٹرز کیلیے آئی سی سی و دیگر بورڈز کا اہم اقدام
دوسری جانب سی ای او کیلئے مضبوط امیدوار سنجوگ گُپتا کو بھارت کے براڈکاسٹ کنگ کے طور جانا جاتا ہے۔

More Stories
روس کے جہاز تباہ کرنے پر یوکرین کو جوابی حملے کا خدشہ
گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو کیس رپورٹ
ن لیگ نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، چین کیساتھ مل کر جے ایف 17 دیا: نواز شریف