سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے۔
سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ پاکستان سے فوجی تصادم کے خاتمے کی کوششوں پر بھارتی وزیرِ خارجہ سےبات چیت ہوئی ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق بھارتی ہم منصب سے کشیدگی کم کرنے پر بات چیت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہہ اس سے قبل وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ اگر بھارت امن چاہے تو پاکستان بھی تیار ہے تاہم خبردار کیا کہ اگر کوئی ایک بھی اشتعال انگیز کارروائی دہرائی گئی تو پھر پاکستان بتائے گا کہ انتقامی کارروائی کیا ہوتی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ان کا امریکی وزیرِ خارجہ سے رابطہ ہوا جس میں مارکو روبیو نے کہا کہ کشیدگی کم کی جائے کیونکہ یہ صورتحال دنیا افورڈ نہیں کر سکتی


More Stories
لبنان میں ہیلتھ سینٹر پر اسرائیلی حملہ، 12 طبی کارکنان جاں بحق
موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع، فیس کتنی ہے
’’خیبر پختونخوا میں گورنر راج‘‘ رانا ثنا اللہ نے بڑی بات کہہ دی