ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن وقتاً فوقتاً بند ہونےکے باعث متعدد حج پروازیں منسوخ

ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن وقتاً فوقتاً بند ہونےکے باعث متعدد حج پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکار،ترجمان وزارت مذہبی امور

اسلام آباد 7سے 9 مئی کے دوران 13 حج پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا،ترجمان وزارت مذہبی امور

تین روز کے دوران 4 حج پروازیں منسوخ، 9 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں،ترجمان وزارت مذہبی امور

اسلام آباد اور لاہور سے سعودی ائیرلائن کی دو، دو حج پروازیں منسوخ ہوئیں، ترجمان وزارت مذہبی امور

لاہور سے تین، اسلام آباد،کوئٹہ سے دو، دو جبکہ ملتان اور کراچی سے ایک ایک حج پرواز تاخیر کا شکار ہوئی، ترجمان وزارت مذہبی امور

فلائٹ آپریشن کی عارضی بندش کے باعث 3 ہزار 80 عازمین حج کا شیڈول متاثرہوا، ترجمان وزارت مذہبی امور

بیشتر پروازیں چند گھنٹوں کے التواء کے بعد عازمین حج کو لیکر روانہ ہوگئیں، ترجمان وزارت مذہبی امور

پروازوں کی منسوخی کے باعث رہ جانے والے 345 عازمین حج کو اسلام آباد سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے آج روانہ کردیا گیا، ترجمان وزارت مذہبی امور

مزید 540 عازمین کو اسلام آباد اور لاہور سےخصوصی پروازوں کے زریعے روانہ کیا جائے گا، ترجمان وزارت مذہبی امور

وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول سے متعلق معلومات کی فوری اور مؤثر فراہمی کے لیے ہیلپ لائن ( 0519216980 ) قائم کر دی ہے،ترجمان وزارت مذہبی امور

ہیلپ لائن پر کال کر کے عازمین حج اپنی پروازوں کے اوقات اور روانگی سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور

عازمین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پروازوں سے متعلق معلومات کیلئے متعلقہ حاجی کیمپوں سے بھی رابطے میں رہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور

About The Author