پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا,گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھارت کی جانب سے بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد پر میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت اور خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا

.انہوں نے کہاکہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی ہم بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں

قوم تسلی رکھے ہمارے بہادر سپاہی منہ توڑ جواب دینگے پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایسی اشتعال انگیز کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور پاکستان کی عوام اور مسلح افواج ہر قسم کی دشمنی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک رویے کا فوری نوٹس لے۔

About The Author