گلگت بلتستان میں پُشتنی باشندگان کا دھرنا ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق 13 گرفتار افراد کی رہائی کے لیے دھرنا سات مقامات پر اڑتالیس گھنٹے سے جاری تھا۔
حدود کے تنازع پر پشتنی باشندگان کے صدر سمیت 13 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم دو عمر رسیدہ افراد کو رات گئے رہا کردیا گیا اور کامیاب مذاکرات کے بعد تمام رکاوٹیں ہٹا کر سڑکوں کو کھول دیا گیا۔
رہنما پشنی باشندگان کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے صبح 10 بجے دیگر 11 افراد کو رہا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط