جرمن ایئر لائن لفتھانسا کی لاس اینجلس سے میونخ جانیوالی فلائٹ کو، جس میں 461 مسافر سوار تھے، اس وقت واپس جانے پر مجبور ہونا پڑا جب ایک مسافر کا آئی پیڈ ایک سیٹ میں جا کر پھنس گیا۔
مذکورہ مسافر بزنس کلاس کی سیٹ پر سفر کر رہا تھا کہ آئی پیڈ اس میں پھنس گیا۔
واضح رہے کہ ایئر بس اے 380 بدھ 23 اپریل کی نصف شب ڈھائی بجے جیسے ہی اڑا تو اس واقعہ کی وجہ سے بوسٹن کے لوگن انٹرنینشل ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے کی ہدایت ملی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فلائٹ کے ڈائیورٹ کرنے کا فیصلہ کسی امکانی خطرے بالخصوص ممکنہ اوور ہیٹنگ سے بچنے کے لیے کیا گیا۔
بعدازاں جب آئی پیڈ کو نکالا گیا تو سیٹ کی موومنٹ کی وجہ سے اس میں ڈیفورمیشن کی علامات ظاہر ہو رہی تھیں۔
ایئر لائن کا مزید کہنا تھا کہ تین گھنٹے کی تاخیر ہوئی لیکن ہماری اولین ترجیح مسافروں اور عملے کی حفاظت اور سلامتی ہوتی ہے۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا