
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی کسی کمپنی کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں۔
عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی کسی کمپنی کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں،
صرف بیانیے کی بنیاد پر کسی کمپنی کو نشانہ بنانے کی قطعی اجازت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ چین پر حملوں پر قانون حرکت میں آ رہا ہے، پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہو سکتا، نہ پاکستان اسرائیلی مصنوعات درآمد کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملک بھر کے مختلف شہروں میں غیر ملکی فوڈ چین پر حملے کے کیسز سامنے آئے تھے،
جہاں نامعلوم افرد کی جانب سے ریسٹورنٹس کو تقصان پہنچایا گیا۔
More Stories
وسط ایشیا سے تجارت کیلئے ریلوے نیٹ ورک کو وسیع کیا جائے: وزیراعظم
غزہ میں مستقل فائر بندی کی قرار داد پر آج ووٹنگ متوقع
آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے ریوارڈ پروگرام کی تفصیلات طلب کرلیں