
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیسے نہ بھیجنے کی شیخیاں مارنے والوں کو اپنی اوقات پتہ چل گئی، مارچ میں 4 ارب سے زائد ڈالرز کی ترسیلات ریکارڈ ہیں۔
نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا حالیہ دورۂ برطانیہ صحت کے حوالے سے ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن دنیا کے مختلف ممالک میں ہونا چاہیے، بیرونِ ملک آباد پاکستانی اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔
وزیرِ دفاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم پر بھی مشکل وقت آئے تھے، لیکن ہم پاکستان سے بھاگے نہیں۔
More Stories
میں نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کو بچایا اور انہوں نے میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا: ڈونلڈ ٹرمپ
اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کیخلاف کرپشن کا مقدمہ مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کردی
محرم الحرام، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ