
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
میانوالی، اٹک، چکوال، چنیوٹ، لکی مروت اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5، گہرائی 12 کلومیٹر اور مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
علاوہ ازیں اسلام آباد، راولپنڈی، مہمند، نوشہرہ، صوابی، لوئر دیر، مالاکنڈ اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
More Stories
بھارت کے اقدامات سے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں: محسن نقوی
یو اے ای کی پاکستان کو بڑی پیشکش
مخصوص نشستوں پر نظر ثانی کیس سے پہلے جسٹس منصور علی شاہ کا اہم فیصلہ جاری