امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کردیا کہ اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد 25 فیصد ٹیرف میں کسی ملک کو کوئی استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تجارتی شراکت داروں پر جوابی اور مخصوص شعبوں کے ٹیرف عائد کیے جائیں گے، جس میں گاڑیوں، اسٹیل اور ایلومینیم پر مزید محصولات شامل ہوں گے۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ 2 اپریل سے اضافی محصولات بھی لاگو کیے جائیں گے۔
اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ دوست اور مخالف دونوں ممالک پر برابر جوابی ٹیرف لاگو کیے جائیں گے

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط