ماسکو: یوکرین نے روسی دارالحکومت ماسکو پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین نے ماسکو پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے جس کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے جب کہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ راتوں رات کئی علاقوں میں 337 یوکرینی ڈرون مار گرائے جن میں سے 91 ڈرونز ماسکو کی جانب بھیجے گئے جب کہ یوکرین کی سرحد سے ملحق کرسک کے علاقے میں مزید 126 ڈرون بھی مار گرائے ہیں۔
واضح رہے یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں اور اس حوالے سے سعودی عرب میں مزاکرات کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کے لیے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اوریوکرینی صدر زیلنسکی بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط