مارشل لاء نافذ کرنے پر مواخذے کی تحریک کا سامنا کرنے والے جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کو رہا کر دیا گیا۔
میڈٰیا کے مطابق پراسیکیوٹرز کی جانب سے یون سک یول کی رہائی کے عدالتی حکم کے خلاف اپیل نہ کرنے کے فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے۔
پراسیکیوشن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اسپیشل مارشل لاء انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز کو یون سک یول کی رہائی کا حکم بھیج دیا گیا ہے
یون سک یول کے وکیل نے ان کی رہائی کو قانون کی حکمرانی کی بحالی کے سفر کا آغاز قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ یون سک یول 15 جنوری سے زیر حراست تھے۔
عدالت نے گزشتہ روز ان کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے تھے، تاہم وارنٹِ گرفتاری منسوخ کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پراسیکیوٹرز کی جانب سے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کیے جانے کے امکان کے تحت انہیں رہا نہیں کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ انہیں 3 دسمبر کو مارشل لاء کے نفاذ کے الزام میں مقدمے کا سامنا کرنا ہو گا، اس دوران وہ صدارتی فرائض کی انجام دہی سے معطل رہیں گے۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا