دنیا کے سب سے بڑے سفری تجارتی میلے آئی ٹی بی برلن 2025 میں پاکستان کی بھر پورشرکت

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے حکومت سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کیلئے پرُ عزم ہے۔

اس حوالے سے جرمنی میں دنیا کے سب سے بڑے سفری تجارتی میلے “آئی ٹی بی برلن 2025” میں پاکستان نے بھر پور شرکت کی،

تجارتی میلے میں جدید سیاحتی رجحانات، ماحولیاتی پائیداری اور سماجی طور پر ذمہ دار سیاحت کے فروغ پر زور دیا گیا،اس موقع پرپاکستانی پویلین میں روایتی کھانوں، موسیقی اور دستکاری کا شاندار مظاہرہ کیا گیا،

ملک کی قدرتی خوبصورتی، ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا،سیاحوں نے پاکستانی سیاحت میں گہری دلچسپی لی اور انہیں ویزا پالیسی سے متعلق اہم معلومات بھی فراہم کی گئیں۔

ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں سے سیاحت کا شعبہ بھی ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار کا حامل ہے ،گرین ٹورازم کمپنی عالمی سطح پر سیاحت کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں کامیاب ہوئی ہے،

سیاحت کے فروغ کے لیے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے میں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حکومت فعال کردار ادا کر رہی ہے،ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سیاحتی شعبے کی ترقی و خوشحالی کے ذریعے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے حکومتی کاوشیں قابل ستائش ہیں-

About The Author