عیدالفطر پر پاکستانیوں کو کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد : پاکستان میں عیدالفطر کے موقع پر طویل چھٹیاں ملنے کا امکان ہے تاہم حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال رمضان المبارک 29 دن تک جاری رہے گا اور عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔

کمیٹی نے بتایا کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 30 مارچ کی شام کو عید کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، اس وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوگی، جس کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہے۔

چونکہ عام طور پرعید کی چھٹیوں کا آغاز عید سے ایک روز قبل ہوتا ہے، اگر عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر ہوتی ہے تو ، عید کی چھٹیاں پیر سے شروع ہوں گی۔

چونکہ ہفتہ اور اتوار پہلے ہی تعطیلات ہیں، اس لیے یہ ایک طویل ویک اینڈ فراہم کرے گا، جس سے لوگوں کو کل پانچ دن کی چھٹی ملے گی۔

اگر رمضان 30 دن کا ہو جائے تو عید کی تعطیلات مزید ایک دن بڑھ سکتی ہیں، اس کا مطلب یہ ہوگا کہ سرکاری ملازمین عید الفطر کے لیے چھ دن تک کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

About The Author