دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل کے تمام 25 ہزار ٹکٹ فروخت ہوگئے۔
میڈیاکے مطابق اتوار 9 مارچ کو دبئی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی فائنل کے تمام 25 ہزار ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جن کی کل قیمت لگ بھگ 9 ملین درہم تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیڈیم کے جنرل ایڈمیشن ٹکٹ 250 سے 500 درہم کےدرمیان فروخت ہوئے
جب کہ فائنل کے ٹکٹس کی قیمت 250 درہم سے 12 ہزار درہم کے درمیان رکھی گئی تھی۔
واضح رہے کہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم 9 مارچ کو فائنل کی میزبانی کرے گا
جس میں بھارتی ٹیم اپنے مدمقابل کا سامنا کرے گی جس کا فیصلہ آج لاہور میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے بعد ہوگا۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا