پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر عدالت نے اٹارنی جنرل آفس سے جواب طلب کر لیا۔
عدالتِ عالیہ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللّٰہ خان نے سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فیصل جاوید عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتے ہیں۔
جس پر عدالت نے کل تک وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔
پشاورہائی کورٹ نے اس معاملے پر اٹارنی جنرل آفس سے جواب بھی طلب کر لیا۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا