نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت لیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 12ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں جہاں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقعے پر کیوی کی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، ٹیم میں کونوے کی جگہ ڈیرل مچل کھیل رہے ہیں، وکٹ کافی اچھی لگ رہی ہے بھارت کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے، بھارتی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے ہرشیت رانا کی جگہ وارن چکرورتی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ اور بھارتی ٹیم کا یہ میچ اس لیے اہم ہے کہ اس کے نتیجے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن واضح ہوجائے گی، اس میچ کے بعد پتہ چلے گا کہ کون سی ٹیم سیمی فائنل میں کس سے مقابلہ کرے گی۔

آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مدمقابل ہوگی جبکہ آج کا میچ ہارنے والی ٹیم سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ سے کھیلے گی۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل ٹیم کا فیصلہ ہوگیا ہے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنل میں میں بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا پہنچ چکی ہیں۔

About The Author