
پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسیشن نے گزشتہ شب ماہ مارچ میں ریٹائرڈ ہونے والے بیورو آف ایمیگرایشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محمد جبار چوہدری کے اعزاز میں الوداعی ڈنر کا اہتمام اسلام آباد کلب میں کیا ۔
مقررین نے جبار چوہدری صاحب کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ۔ ان کی قابلیت ،معاملہ فہمی ایمیگریشن آرڈیننس اور ایمیگریشن رولز پر ان کی مکمل دسترس کی دل کھول کر تعریف کی گئی ۔
ایمیگریشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے خاص طور پر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ڈویلپ کرنے کے دوران ان کے قلیدی کردار اور یورپ کی مارکیٹ کھولنے خاص طور پر رومانیہ پولینڈ اور جاپان کے لئے پہلی پہلی پرمیشن گرانٹ کرنے کے عمل کو بہت سراہا گیا ۔
تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی جناب محمد طیب صاحب ڈائریکٹر جنرل بیورو آف ایمیگریشن اور پوپا کے صدر انجینئر فہیم اقبال نے جبار چوہدری صاحب کو پویپا کی یادگاری شیلڈ پیش کی ۔
More Stories
وسط ایشیا سے تجارت کیلئے ریلوے نیٹ ورک کو وسیع کیا جائے: وزیراعظم
غزہ میں مستقل فائر بندی کی قرار داد پر آج ووٹنگ متوقع
آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے ریوارڈ پروگرام کی تفصیلات طلب کرلیں