پاکستانی شاہینوں نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی

27فروری 2019 کو پاکستانی شاہینوں نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، محسن نقوی

27 فروری کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔ پی اے ایف کی کامیابی پر فخر ہے۔وفاقی وزیرداخلہ کا “آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کے 6 سال مکمل ہونے پر پیغام

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 27 فروری 2019 کو پاکستانی شاہینوں نے دشمن کو شکست دی اور دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاک فضائیہ نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی فضائی طاقت کا غرور ملیامیٹ کیا۔ پاکستان کے شاہینوں نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی انمٹ داستان رقم کی، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 27 فروری کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے اور قوم پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بے مثال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ پاک فضائیہ کا تاریخی آپریشن تھا جس میں پاکستان نے دشمن کی فضائی حدود میں دخل اندازی پر فوری اور موثر جواب دیا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ہمیں پی اے ایف کی کامیابی پر فخر ہے اور پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کے بے مثال جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں

About The Author