گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی پیڈل ٹینس کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا اور گورنر پنجاب کے درمیان پیڈل ٹینس کا دوستانہ میچ لاہور کے ایک نجی اسپورٹس کلب میں کھیلا گیا۔

دونوں گورنرز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ مقابلے میں دونوں جانب سے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔

میچ میں سلیم حیدر کا ساتھ صحافی علی فرقان جبکہ فیصل کنڈی کا ساتھ لیگی رہنما ذیشان نقوی نے دیا۔

اس موقع پر دونوں گورنرز نے عوام کو پیغام دیا کہ پیڈل ٹینس، فٹنس، تفریح اور رابطے کا بہترین ذریعہ ہے، صحت مند سرگرمیاں، مضبوط معاشرہ۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیڈل ٹینس صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کی بہترین مثال ہے، کھیلوں کے فروغ سے معاشرے میں مثبت رجحانات پیدا ہوتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پیڈل ٹینس نہ صرف فٹنس بلکہ ذہنی سکون کا بھی ذریعہ ہے۔ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا وقت کی ضرورت ہے، کھیل انسان کو متحرک اور پرجوش رکھتا ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیڈل ٹینس تیزی سے مقبول ہوتا ہوا جدید کھیل ہے، یہ ہر عمر کے افراد کے لیے موزوں کھیل ہے۔

سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے، نوجوان نسل کو اسپورٹس میں آگے آنا چاہیے۔ کھیلوں سے ٹیم ورک اور نظم و ضبط سیکھنے کو ملتا ہے

About The Author