سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹرز کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان کے درمیان ٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں شرجیل انعام میمن کو پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز کو درپیش چیلنجز سے سے متعلق آگاہی دی گئی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے، ٹرانسپورٹرز کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک قومی سطح کا مسئلہ ہے جس کے اثرات ہر شعبے پر پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ٹرانسپورٹرز کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے قابلِ عمل تجاویز پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، ٹرانسپورٹ سیکٹر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس شعبے کو درپیش مشکلات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹول ٹیکس اور دیگر صوبائی ٹیکسز میں ممکنہ ریلیف کے حوالے سے متعلقہ حکام سے مشاورت کی جائے گی، مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کا حل تلاش کیا جا رہا ہے۔
صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کہا کہ سندھ اور وفاقی حکومت سے ٹول ٹیکس سمیت دیگر صوبائی ٹیکسز میں ریلیف کی درخواست کی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ چلانا مشکل ہوگیا ہے۔ آج 3 بجے کوآرڈینیشن کمیٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط