ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں جاری کردہ نئے نرخوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 30 فیصد سے زائد اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
نئے نرخوں کے تحت سپر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.59 درہم سے بڑھ کر 3.39 درہم ہوگئی ہے جب کہ اسپیشل 95 پیٹرول 2.48 درہم سے بڑھ کر 3.28 درہم فی لیٹر ہوگیا ہے۔
اسی طرح ای پلس 91 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.40 درہم سے بڑھ کر 3.20 درہم ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا جہاں فی لیٹر قیمت 2.72 درہم سے بڑھ کر 4.69 درہم کردی گئی ہے

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط