اٹلی نے امریکی فوجی طیاروں کو مشرق وسطیٰ سے منسلک کارروائیوں کے لیے سسلی کا فضائی اڈہ استعمال کرنے سے منع کردیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کا تعلق نیول ایئر اسٹیشن سگونیلا سے ہے جو ایک اسٹریٹجک مرکز ہے جو اکثر نیٹو اور امریکی مشنز کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی طیاروں بشمول بمباروں کے مشرق وسطیٰ کی طرف جانے سے پہلے اڈے پر اترنے کی توقع تھی تاہم اٹلی نے اترنے سے منع کردیا۔
رپورٹس کے مطابق، درخواست مسترد اس لیے کی گئی کیونکہ اجازت کے مناسب طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔
اٹلی میں امریکی فوجی اڈوں کے استعمال کو کنٹرول کرنے والے معاہدوں کے تحت، روم سے باضابطہ طور پر مشورہ کیا جانا چاہیے اور اس طرح کی کارروائیوں کو آگے بڑھنے سے پہلے منظوری دینا چاہیے
مبینہ طور پر اطالوی حکام سے پیشگی مشاورت نہیں کی گئی تھی، جس کی وجہ سے انکار کیا گیا۔ وزارت دفاع نے اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط