تل ابیب / تہران: ایران نے اپنے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت کے بعد اسرائیل پر میزائل حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں تل ابیب میں جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کے تحت اسرائیل کے خلاف حملوں کی 61 ویں لہر شروع کی گئی، جس میں مختلف قسم کے میزائل داغے گئے۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ 100 سے زائد فوجی اور سیکیورٹی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ان حملوں میں کلسٹر وارہیڈز والے میزائل بھی استعمال کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں، کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط