کراچی:کراچی پورٹ سے متحدہ عرب امارات کے لئے نئی فیڈر سروس کا آغاز ہوگیا۔وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی گیٹ وے ٹرمینل سے فجیرہ اور خورفکن کے لیے باقاعدہ شپنگ سروس شروع کردی گئی ہے، نئی فیڈر سروس ٹرانشپ کی جانب اہم پیش رفت ہے جس سے پاکستان کے درآمد اور برآمد کنندگان کو عالمی شپنگ نیٹ ورک تک بہتر رسائی ملے گی۔محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ اس پیشرفت سے کراچی پورٹ کے علاقائی بندرگاہوں سے رابطوں میں نمایاں اضافہ ہوگا، پہلا فیڈر شپ کراچی گیٹ وے ٹرمینل پہنچ چکا ہے، نئی سروس سے پاکستان کی سپلائی چین کو استحکام ملنے کی توقع ہے۔ اس ضمن میں کے جی ٹی ایل کے CEO خرم عزیز کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔اس موقع پر چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے جدید لاجسٹک نیٹ ورک سے پاکستانی تجارت کو فائدہ ہوگا

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط