جنگ کا ایندھن بننے والوں میں عورتوں اور معصوم بچوں سمیت زیادہ تر بے گناہ اور معصوم شہری شامل ہیں
نائن الیون کے بعد امریکا نے دنیا میں 3 جنگیں لڑیں اور 10 ممالک پر بمباری کی،ایران پر یہ اسکا دوسرا حملہ ہے
امن کے نوبل انعام کے خواہشمند اور مہنگی اور تباہ کن بیرونی جنگوں میں امریکی شمولیت ختم کرنے کا وعدہ کرکے آنے والے ٹرمپ سب پر بازی لے گئے
اسلام آباد:امریکہ مہذب دنیا کے لئے ہمیشہ ہی ایک خونخوار بھیڑئیے کی طرح رہا ہے ۔خاص کر نائن الیون کے بعد تو اس کی خونخواری میں زیادہ شدت میں اور تیزی آئی ہے۔
امن کے نوبل انعام کے خواہشمند اور مہنگی اور تباہ کن بیرونی جنگوں میں امریکی شمولیت ختم کرنے کا وعدہ کرکے آنے کے باوجود صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر جنگ مسلط کر دی، اپنے پیش رو صدور کی طرح ٹرمپ نے بھی امریکی مفادات کے حصول کے لیے فوجی طاقت پر انحصار کیا۔
غیرملکی میڈیا کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق نائن الیون کے بعد صدر بش، اوباما، بائیڈن اور ٹرمپ ادوار میں امریکا نے 10 ممالک افغانستان، عراق، یمن، پاکستان، صومالیہ، لیبیا، شام، وینزویلا، نائجیریا اور ایران پر فضائی اور زمینی حملے کیے۔
سب سے پہلی جنگ افغانستان میں لڑی گئی۔ اکتوبر 2001 میں شروع ہونے والی یہ جنگ 20 سال جاری رہی، اس جنگ میں 2 لاکھ 43 ہزار افراد ہلاک جان سے گئے۔ امریکا نے دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ان تنازعات پراندازا 5.8 ٹریلین ڈالر خرچ کیے۔ معذور اور ریٹائرڈ فوجیوں پر اخراجات ملا کر یہ لاگت 8 ٹریلین ڈالر تک جا سکتی ہے۔
مارچ 2003 کو صدر بش نے عراق میں دوسری جنگ شروع کی، یہ دعوی کرتے ہوئے کہ صدر صدام حسین کے پاس وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار موجود ہیں، یہ دعوی تو بعد میں غلط ثابت ہوا مگر عراق میں 3 لاکھ 15 ہزار لوگ ماریگئے ۔
2014 سے 2021 تک شام میں داعش کے خلاف امریکی حملوں میں 2 لاکھ 69 ہزار جبکہ یمن میں 2002 سے 2021 تک ایک لاکھ 12 ہزار لوگ ماریگئے۔
سنہ دو ہزار کی دہائی میں سی آئی اے نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے شروع کیے۔ صدر اوباما نے اپنے دور میں یہ حملے بڑھا دیے ، اسی دوران امریکا نے صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک عناصر کے خلاف فضائی حملے کیے، 2011 میں امریکا نے نیٹو اتحاد کے ساتھ مل کر لیبیا میں مداخلت کی جس کے بعد ملک طویل بدامنی کا شکار ہوا۔
امریکہ جس کے منہ کو خون لگ گیا ہے اب وہ ایک بار پھر ایران پر چڑھ دوڑا ہے اور پتہ نہیں مزید کتنے معصوم انسانوں کے خون سے اس کی پیاس بھجے گی .

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط