ملک میں داخل ہونے والے مغربی سسٹم کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، جہلم، گجرات، لاہور، گجرانوالہ، مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔اسی طرح جمعرات کے روز بھی راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، جہلم، گجرات، لاہور، گجرانوالہ، مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط