خیبرپختونخوا میں جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبے بھر کی تمام سرکاری و نجی جامعات جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گی۔ڈگری ایوارڈنگ ادارے اور کالجز بھی جمعہ اور ہفتہ کو بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
باقی ایام میں جامعات کو ہائبرڈ یا آن لائن تدریسی نظام اپنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ایندھن کی فراہمی اور قیمتوں کی صورتحال کے باعث متبادل تدریسی طریقہ کار اپنانے کی تجویز پر عملدرامد شروع ہوگیا ہے۔
اعلامیے میں تعلیمی اداروں کے لیے ہائبرڈ اور آن لائن کلاسز کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
فیصلے کا اطلاق ابتدائی طور پر دو ماہ کے لیے ہوگا۔ نئی ہدایات جاری ہونے تک موجودہ انتظامات برقرار رہیں گے۔
ہائیر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط